لاہور: پاکستان نے واحد ٹی ٹوینٹی میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے واحد ٹی ٹوینٹی میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 3 وکٹوںسے ہرا دیا ہے. آسٹریلیا کی جانب سے ہیڈ 26 رنز بنا کر آوٹ ہوئے،جبکہ کپتان آئرن فینچ نے 55 رنز کی اننگز کھیلی.جوش 24 رنز بنا کر پویلین لوٹے. پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،عثمان قادر اور محمد وسیم نے 2،2 آؤٹ کیے جبکہ حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی. گرین شرٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 162 رنز بنا کر آسٹریلیا کو 163 رنز کا ہدف دیا،پاکستان کی جانب سے فخر زمان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، کپتان بابر اعظم نے 66 رنز کی اننگز کھیلی، خوشدل شاہ 24 ،محمد رضوان 23 ، افتخار احمد 13 رنز بنا سکے۔ آصف علی تین اور حسن علی 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔عثمان قادر 18 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن ایلس نے چار، کیمرون گرین دو، شان ایبٹ اور ایڈم زمپا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیں آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔