پبلک نیوز: پاک فوج کے زیر اہتمام "علم ٹولو دا پارہ" کے تحت بڈھ بیرمیں تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق پاک فوج کےزیراہتمام "علم ٹولو دا پارہ" کےتحت گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول بڈھ بیرمیں تقسیم انعامات کی تقریب انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں 100 سے زائد بچیوں کی حوصلہ افرائی کیلئے سرٹیفکیٹس اور انعامات تقسیم کیے گئے،پاک فوج علاقے میں خواتین کی تعلیم کے فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔
پاک فوج نے ہنگامی بنیادوں پرنوجوانوں کی سکلز ڈویلپمنٹ کے لئے 4 کمپوٹر لیبز قائم کر دیں ہیں،دوسرے بیچ میں 245 سے زائد نوجوان اور خواتین زیر تعلیم ہے۔
علاقے کے مشیران، نوجوانوں بشمول خواتین نے پاک فوج کی جانب سے فراہم کیے گئے سکلز ڈویلپمنٹ پروگرامز کو زبردست خراج تحسین پیش کی۔