(ویب ڈیسک ) شوہر نے بیوی سے جھگڑے پر مبینہ طور پر پانچ بچوں اور بیوی کو زہر دے دیا اسپتال میں دروان علاج چار بچے دم توڑ گئے۔ بیوی کے مطابق شوہر نے چائے میں ملا کر زہر دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تھانہ صدر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے 520 گ ب میں افسوسناک واقعہ پیشہ آیا جہاں شوہر اصغر اور اس کی بیوی نازیہ کا جھگڑا ہوا ،نازیہ کے مطابق شوہر نے چائے میں زہر ملا دیا ۔چائے پانچ بچوں اور بیوی نے پی ۔جس کے بعد انہٰیں اسپتال منتقل کیا گیا۔اسپتال میں دوران علاج تین بیٹیاں اور ایک بیٹا جاں ہوگئے۔
پولیس نے ملزم اصغر کو گرفتار کر لیا ہے۔ملزم کا کہنا ہے کہ وہ جھگڑے کے بعد گھر سے باہر گیا پیچھے سے اس کی بیوی نے بچوں کو زہر دینے کےبعد خود بھی پیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے نازیہ بی بی اور اس کی ایک بیٹی کو الائیڈ اسپتال فیصل آباد شفٹ کر دیا گیا ہے۔