پاکستان بمقابلہ کیویز: ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فزیکل ٹکٹوں کی فروخت ہفتے سے شروع ہوگی 

10:10 PM, 5 Apr, 2024

محمد شکیل خان

(ویب ڈیسک ) محمد شکیل خان :    پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کا کہنا ہے کہ   نیوزی لینڈ کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزکے فزیکل ٹکٹوں کی فروخت ہفتے سے شروع ہوگی۔

پی سی  بی کا کہنا ہے کہ  شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت صرف فزیکل  ٹکٹ کے ساتھ ہوگی، میچوں کےٹکٹس نجی کوریئر کمپنی کےمراکزپر دستیاب ہوں گی۔

پی سی بی کے مطابق  پہلے سے بک شدہ آن لائن ٹکٹیں بھی انہی مراکز سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ ایک شناختی کارڈ پرایک میچ کی زیادہ سے زیادہ 10 ٹکٹ تک خریدنے کی اجازت ہے۔

مزیدخبریں