کراچی (پبلک نیوز) سندھ کابینہ میں اہم ردو بدل کا فیصلہ کر دیا گیا ہے۔ فیصلہ کے پیشِ نظر تین صوبائی وزراء اورایک مشیر کی چھٹی کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کیا گیا۔ سندھ کابینہ کے نئے وزراء کی حلف برداری تقریب آج شام سات بجے گورنر ہاؤس میں ہو گی۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نئے وزراء سے حلف لیں گے۔ صوبائی وزیر سہیل انور سیال، ہری رام کشوری، اسماعیل راہو اور مشیر نثار کھوڑو کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ان کی جگہ جام خان شورو، ساجد جوکھیو، ضیاعباس شاہ لیاقت آسکانی، ریاض شاہ شیرازی اور ارباب لطف اللہ کو کابینہ شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ سابق وزیرداخلہ منظور وسان کو بھی مشیر بنائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ فیاض بٹ، تنزیلہ قمبرانی، رسول بخش چانڈیو اور ایاز مہر کو وزیر اعلیٰ سندھ کے معاونین خصوصی بنایا جائے گا۔ سندھ کابینہ کے وزراء، معاونین خصوصی اور مشیران کے محکموں میں بھی بڑی پیمانہ پر ردوبدل کا امکان ہے۔