راولپنڈی (پبلک نیوز) سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ریاستی جبر اور غیرانسانی محاصرہ جاری ہے۔ مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونے خطے کے لیے خطرہ ہے۔ یوم استحصال کشمیر پر چیف آف آرمی اسٹاف نے پیغام میں کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی جبرجاری ہے۔ مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق حل ہوناچاہیے۔ کشمیریوں کی امنگوں کےمطابق تنازع حل کیےبغیرامن ممکن نہیں۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں غیرانسانی محاصرہ جاری ہے۔ انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں سے خطے کی سلامتی کوخطرہ ہے۔ مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔