سعودی عرب جانیوالوں کیلئے بڑی خوشخبری

سعودی عرب جانیوالوں کیلئے بڑی خوشخبری
ویب ڈیسک: سعودی عرب جانے کے لیے خواہش مند افراد کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔ سعودی حکومت نے ملک میں داخلہ کے لیے نیا اعلان کر دیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کا سیاحتی ویزا بحال کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سائنوفارم اور سائنو ویک کورونا ویکسین کی دو خوراکیں لگوانے والوں کو اضافی بوسٹر شاٹ لگوانے کے بعد ملک میں داخل ہونے کی اجازت ہو گی۔ سعودی عرب کے ای ویزا پورٹل پر بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب حکومت کی جانب سے 4 ویکسینز کی منظوری دے گئی ہے جن میں ایسٹرا زینیکا، فائزر، موڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن کو شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان، بھارت اور بنگلا دیش کے شہریوں کو سعودی عرب میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔ اس حوالے سے تاحال کوئی نیا اعلان نہیں کیا گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔