سرگودھا (پبلک نیوز) ایکسائز آفس رشوت کا گڑھ بن گیا ہے۔ رشوت دیئے بغیر ایکسائز ملازمین کوئی کام نہیں کرتے۔ شہری کی دہائیاں دینے لگے۔ اس حوالے سے اینٹی کرپشن سرگودھا نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایکسائز انسپکٹر صفدر جنگ کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ صفدر جنگ انسپکٹر نے ایکسائز آفس میں رشوت کا بازار گرم کررکھا تھا۔ اینٹی کرپشن سرگودھا نے مجسٹریٹ کی موجودگی میں 15ہزار روپے رشوت کی رقم برآمدکر لی۔ ملزم نے گاڑی کے ٹوکن لگوانے کے لیے رشوت وصول کی۔ اینٹی کرپشن سرگودھا نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔ اینٹی کرپشن نے صفدر جنگ انسپکٹر سے جامہ تلاشی کے دوران 60 ہزار روپے بھی برآمد کر لیا۔ ریڈ کے دوران ایکسائز کے چند ملازمین نے اینٹی کرپشن سرگودھا کی ریڈنگ ٹیم کے ساتھ مزاحمت کی جن کے خلاف جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم پر ایف آئی آر میں مزاحمت کی دفعات شامل کر دی گئی ہیں اور شرپسند عناصر کے خلاف تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔