گوگل نے سام سنگ اور ایپل کو بڑا چیلنج دیدیا

گوگل نے سام سنگ اور ایپل کو بڑا چیلنج دیدیا
نیویارک (ویب ڈیسک) گوگل نے بڑی بڑی کمپنیوں کو چیلنج کرتے ہوئے مشکلات میں ڈال دیا ہے۔ سام سنگ اور ایپل جیسی کمپنیاں بھی مصیبت میں پڑ گئیں۔ موبائل انٹرنیشنل مارکیٹ میں اپنا اثرورسوخ والنے والی کمپنیوں کی بالادستی کو گوگل نے چیلنج کر دیا۔ گوگل کا پہلا پکسل اسمارٹ فون متعارف کروا دیا گیا۔ سام سنگ اور ایپل کو ٹکر دینے والا یہ فون مارکیٹ میں آ گیا ہے۔ گوگل نے پہلا ٹینسر موبائل پراسیسر متعارف کرایا جو کمپنی نے پکسل فونز کے لیے خصوصی طور پر تیار کیا ہے۔ یہ گوگل کے نئے پکسل فونز (پکسل 6 سیریز) کا حصہ ہو گا۔ گوگل کے اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ یہ فون نہ صرف بہترین فوٹوگرافی کی سہولت سے لیس ہے بلکہ آنے والے دنوں میں ایپل اور سام سنگ کے خلاف گوگل کا اہم ہتھیار بھی ہے۔ گوگل حکام کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی کا سال ہے۔ نیا فون سام سنگ اور ایپل فونز کا حقیقی مدمقابل ثابت ہو گا۔ خیال رہے کہ 2016 میں گوگل نے اپنا پہلا پکسل فون متعارف کرایا تھا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔