اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہیدہونیوالے افسران کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہیں، وزیراعظم خود سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کررہے ہیں، سیلاب متاثرین کو ہرممکن امداد فراہم کررہے ہیں، پی ٹی آئی ملک میں نفرت کو فروغ دے رہی ہے جو کہ افسوسناک عمل ہے. رہنما مسلم لیگ ن ملک احمد خان نے کہا عمران خان کے نزدیک آئین کی کوئی حیثیت نہیں، عمران خان ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں، عمران خان نے بیرونی فنڈنگ لے کر ملک کو تباہ کیا، تحریک انصاف نے2014سے جو فنڈز لیے ان کی تفصیلات آنا ابھی باقی ہے، عمران خان نے اپنے کارکنوں میں اتنی نفرت بھر دی ہے کہ وہ مخالفین پر حملہ آور ہوتے ہیں. ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی پارٹی اپنے خلاف آنے والے فیصلوں پر بوکھلا جاتی ہے، پی ٹی آئی سوشل ایکٹوسٹ ججوں اور اداروں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوتے ہیں، انہوں نے کے پی میں پچیس ،پچیس ہزار پر سوشل میڈیا میں لوگ رکھے ہوئے ہیں، آپ کے ٹرولز اداروں اور فوج کے خلاف مہم چلاتے ہیں، ججوں ، فوجیوں اور مخالف جماعتوں کے بچوں کو ڈھونڈ کر انکے خلاف منظم مہم چلائی جاتی ہے.