بھارت کے وکٹ کیپر و بیٹر دنیش کارتک حارث رؤف کے باؤلنگ کے مداح نکلے۔ دنیش کارتک کا کہنا ہے کہ حارث رؤف وائٹ بال کرکٹ میں اس وقت دنیا کے بہترین باؤلرز میں سے ایک ہیں، کچھ سال پہلے تک حارث ٹینس بال کے ساتھ کرکٹ کھیلتا تھا، لاہور قلندرز کے ساتھ سفر، لیگ کرکٹ اور پھر پاکستان ٹیم میں شاندار پرفارمنس دکھائی۔ انہوں نے کہا کہ حارث ڈیتھ اوورز کے بہترین باؤلر ہیں، حارث رؤف انگلینڈ میں دی ہنڈرڈ لیگ میں ویلش فائر کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ گذشتہ روز دی ہنڈرڈ میں کھیلے گئے میچ میں حارث رؤف نے 3 وکٹیں اپنے نام کیں تھیں۔ خیال رہے کہ دی ہنڈرڈ لیگ میں حارث رؤف کے ساتھ شاہین آفریدی بھی ان ایکشن ہیں۔ ویلش فائر نے دو میچز کھیلے ہیں ایک میں جیت اور ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑاتھا۔