عظمیٰ بخاری نے ’ انتخابی بے ضابطگی‘ کی ویڈیو شئیر کردی

عظمیٰ بخاری نے ’ انتخابی بے ضابطگی‘ کی ویڈیو شئیر کردی
پبلک نیوز: مسلم لیگ ن کی رہنماء عظمیٰ بخاری نے پولنگ بوتھ میں ایک ووٹر کی بنائی گئی ویڈیو شئیر کردی۔ مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ ویڈیو شئیر کی اور ساتھ لکھا کہ ووٹرنے پیپلز پارٹی کے امیدوار کو ووٹ کاسٹ کرکے ویڈیو بنائی ہے۔اپنی اس پوسٹ کے ساتھ عظمیٰ بخاری نے پولنگ اسٹیشن میں موبائل لیجانے پر سوال اٹھادیا کہ کیا الیکشن بوتھ میں فون لے جانے کی اجازت ہے؟انہوں نے ساتھ یہ بھی کہاکہ فون لیجایا گیا تاکہ مہر کا ثبوت بوقت ضرورت کام آئے۔ واضح رہے کہ لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل صبح جاری ہے، پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔ ضمنی انتخاب میں 11 امیدوار حصہ لے رہےہیں تاہم (ن) لیگ کی شائستہ پرویزملک اور پیپلزپارٹی کے اسلم گل میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے، حلقے میں 254 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، حلقہ میں مرد ووٹرز کی تعداد 233558 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 206927 ہے۔ الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق حلقہ میں امن وامان یقینی بنانے کے لیے پولیس اور رینجرز کو تعینات کیا گیا ہے جب کہ اسلام آباد اور لاہور میں کنٹرول روم قائم کردیے گئے ہیں جو انتخابی نتائج مرتب ہونے تک فعال رہیں گے۔ واضح رہے کہ لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 کی نشست (ن) لیگ کے پرویز ملک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔