حنا پرویز بٹ کا بریانی کھاتے ہوئے دلچسپ تبصرہ

حنا پرویز بٹ کا بریانی کھاتے ہوئے دلچسپ تبصرہ
پبلک نیوز: مسلم لیگ ن کی رہنماء حنا پرویز بٹ کا بریانی کھاتے ہوئے دلچسپ تبصرہ ، خاتون لیگی رکن نے این اے 133 میں ضمنی انتخاب کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی. حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ ہم پی ایم ایل این ہیں!! ہم بریانی کھاتے ہیں اور الیکشن جیتتے ہیں!! لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل صبح جاری ہے، پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔ خبروں کے مطابق حلقے میں ٹرن انتہائی کم ہے. ٹرن آوٹ کم ہونے پر لیگی اور پیپلزپارٹی امیدوار پریشان دکھائی دے رہے ہیں. ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے پارٹی رہنماوں سے ٹیلی فونک رابطے کرکےووٹر کم ٹرن آؤٹ پر رپورٹ طلب کر لی ہے. حمزہ شہباز نے ٹرن آؤٹ بڑھانے کے ہدایت کی ہے. انہوں نے این اے 133 کے چیئرمینز اور کوآرڈینیٹر کو زیادہ سے زیادہ لوگ نکالنے کی ہدایت کی ہے جبکہ مانیٹرنگ سیل کو بھی لوگوں سے رابطوں کی ہدایت کی ہے. دوسری جانب آصف علی زرداری بلاول بھٹو زرداری بھی الیکشن کی رپورٹ لے رہے ہیں اور شہباز شریف مریم نواز بھی انتخابی عمل کی نگرانی کر رہے ہیں. ضمنی انتخاب میں 11 امیدوار حصہ لے رہےہیں تاہم (ن) لیگ کی شائستہ پرویزملک اور پیپلزپارٹی کے اسلم گل میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے، حلقے میں 254 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، حلقہ میں مرد ووٹرز کی تعداد 233558 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 206927 ہے۔ الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق حلقہ میں امن وامان یقینی بنانے کے لیے پولیس اور رینجرز کو تعینات کیا گیا ہے جب کہ اسلام آباد اور لاہور میں کنٹرول روم قائم کردیے گئے ہیں جو انتخابی نتائج مرتب ہونے تک فعال رہیں گے۔ واضح رہے کہ لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 کی نشست (ن) لیگ کے پرویز ملک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔