پاکستانی ناظم الامور پر قاتلانہ حملے میں غیرملکی ہاتھ ملوث ہے، ترجمان افغان طالبان

پاکستانی ناظم الامور پر قاتلانہ حملے میں غیرملکی ہاتھ ملوث ہے، ترجمان افغان طالبان
کابل : ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ کابل میں پاکستانی ناظم الامور پر قاتلانہ حملے میں غیرملکی ہاتھ ملوث ہے۔ افغان طالبان کے ترجمان اور امارات اسلامیہ افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد کہتے ہیں کابل میں پاکستانی ناظم الامور پر قاتلانہ حملے میں غیرملکی ہاتھ ملوث ہے۔ ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ گولی چلانے والے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جو غیرملکی شہری ہے اس کا تعلق داعش سے ہے۔ ترجمان طالبان نے کہا اس حملے کے پیچھے بدنیتی پر مبنی غیر ملکی جماعتیں ہیں جن کا مقصد دو برادر ممالک افغانستان اور پاکستان کے درمیان بداعتمادی کی کیفیت پیدا کرنا ہے، حملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ دوسری جانب افغانستان میں پاکستان کے ناظم الامور عبیدالرحمان نظامانی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ عبید الرحمٰن نظامانی کا دورہ پہلے سے طے شدہ تھا، عبید نظامانی مشاورت، دیگر کاموں کے لئے وزارت خارجہ کی ہدایت پر آئے، عبید نظامانی آئندہ کچھ دنوں میں واپس کابل روانہ ہوں گے۔ خیال رہے کہ عبید نظامانی گزشتہ ہفتے پاکستانی سفارتخانے پر قاتلانہ حملے میں بال بال بچے تھے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔