انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر 44 پیسےکم ہوکر 284 روپے 53 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 25 پیسے کم ہوکر 285روپے 25 پیسے ہے۔Interbank closing #ExchangeRate for today https://t.co/tmXLmG0y08 #SBPExchangeRate pic.twitter.com/eJzretyrdj
— SBP (@StateBank_Pak) December 5, 2023
ملک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ آج انٹربینک میں ڈالر15 پیسے سستا ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 284 روپے 38 پیسے ہے۔