مظفر آباد: (ویب ڈیسک) آزاد کشمیر کے علاقے بٹل کے مقام پر تحریک انصاف کے رہنما کی جیب کھائی میں گرنے کا افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے، جس میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما میر عتیق الرحمان اپنی فیملی کیساتھ جا رہے تھے کہ اچانک شدید برف باری کی وجہ سے ان کی گاڑی لڑکھڑاتی ہوئی گہری کھائی میں جا گری۔ اس افسوسناک حادثے میں میر عتیق الرحمان کا ایک بھائی اور اہلیہ جاں بحق جبکہ دیگر 2 افرا د زخمی ہوگئے۔ مقامی پولیس حکام کے مطابق یہ حادثہ آزاد کشمیر کی تحصیل پٹہکہ نصیر آباد کےعلاقے بٹل کے مقام پر پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما کی فیملی ک افراد ایک جنازے میں شرکت کے بعد واپس لوٹ رہے تھے کہ اس دران موڑ کاٹتے ہوئے جیپ کھائی میں جاگری۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو مظفر آباد کے سرکاری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔