پنجاب کی بیوروکریسی میں وسیع پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

پنجاب کی بیوروکریسی میں وسیع پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ
لاہور ( پبلک نیوز) سیکرٹری کوآپریٹوز ڈیپارٹمنٹ احمد رضا سرور تبدیل۔ سیکرٹری قانون تعینات کردیا گیا۔ سیکرٹری یوتھ افیئرز فواد ہاشمی کو تبدیل کر کے سیکرٹری کوآٌپریٹوز ڈیپارٹمنٹ تعیات کردیا گیا۔ سیکرٹری لٹریسی سمیرا صمد بھی تبدیل، سیکرٹری سوشل ویلفیئر تعینات۔ تعیناتی کے منتظر گریڈ بیس کے ناصر اقبال کو سیکرٹری ایم پی ڈی دی تعیات کردیا گیا۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ وجیہ اللہ کنڈی کو تبدیل کرکے چیئرمین صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی تعینات کردیا گیا۔ سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل بھی تبدیلی کی نذر ہوگئے، تبدیل کرکے سیکرٹری یوتھ افیئرز تعیناتی کردی گئی۔ تعیناتی کے منتظر گریڈ بیس کے نعیم رئوف کو سیکرٹری بلدیات تعینات کردیا گیا۔ ممبر جوڈیشل بورڈ آف ریونیو پنجاب سات محمد یعقوب کو ممبر چیف منسٹر انسپکشن ٹیم تعینات کردیا گیا۔ ڈی جی آرکیالوجی الیاس گل کو ممبر جوڈیشل بورڈ آف ریونیو پنجاب سیون تعینات کردیا گیا۔ سیکرٹری کمیونی کیشن اینڈورکس عثمان علی خان کو تبدیل کرکے ڈی جی آرکیالوجی پنجاب تعینات کردیا گیا۔ تعیناتی کے منتظر گریڈبیس کے ناصر جمال کو سیکرٹری لائیوسٹاک تعینات کردیا گیا۔ چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا منظور حسین کو تبدیل کرکے سیکرٹری اوقاف، مذہبی امور تعینات کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید کو تبدیل کرکے چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا تعینات کردیا گیا۔ سیکرٹری بلدیات جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ الطاف بلوچ کو تبدیل کردیا گیا۔ او ایس ڈی عامر عقیق خان کو سیکرٹری بلدیات جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ تعینات کردیا گیا۔ تعیناتی کے منتظر گریڈ اٹھارہ کے راشد ارشاد کو ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب تعینات کردیا گیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سجاد احمد کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ تعینات کردیا گیا۔ ڈپٹی سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کنول بتول کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ پنجاب تعینات کردیا گیا۔ گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے تقرر و تبادلے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔