عمران خان کو پی ٹی آئی کی سربراہی سے ہٹانے کی کارروائی سے روک دیا گیا

عمران خان کو پی ٹی آئی کی سربراہی سے ہٹانے کی کارروائی سے روک دیا گیا
لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو عمران خان کو پی ٹی آئی سربراہی سے ہٹانے کی کارروائی سے روک دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ کے جج جسٹس جواد حسن نے عمران خان کی الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔ خیال رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ عمران خان نے درخواست میں الیکشن کمیشن کی اپنے خلاف کارروائی کو چیلنج کیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنے اختیارات سے تجاوز کرکے پارٹی عہدے سے ہٹانے کی کارروائی کررہا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔