پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ97 فیصد تک پہنچ گئی،24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار347 افراد میں وائرس کی تصدیق، مزید 19 افراد جاں بحق، اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 427 ہوگئی، 33 ہزار 299 مریض گھروں اور اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ چین سے کورونا ویکسین کی بھاری کھیپ پاکستان پہنچنے کےلئے تیار،سائنو ویک ویکسین کی 20 لاکھ خوراکیں آج خصوصی طیارے سے اسلام آباد پہنچیں گی، ملک کے 16 بڑے شہروں میں آج سے موڈرنا ویکسین لگانے کا آغاز، بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کو ترجیح دی جائےگی۔ کراچی میں آج سے میٹرک کے امتخانات شروع،3 لاکھ 48 ہزار سے زیادہ طلباء شریک،کورونا کے باعث صرف 4 اختیاری مضامین میں امتحان ہوگا،امتحانی مراکزاوراطراف میں دفعہ 144 نافذ۔ وزیراعظم عمران خان آج گوادر کا ایک روزہ دورہ کررہے ہیں، مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے، وزیراعظم کو جاری منصوبوں میں پیشرفت پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان کا نومنتخب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ٹیلی فونک رابطہ، منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی، دوطرفہ تعلقات اور تعاون بڑھانے پر بات چیت، مسئلہ کشمیر اور افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔