سکھر: نویں اور دسویں کے امتحانات آج سے شروع

سکھر: نویں اور دسویں کے امتحانات آج سے شروع
سکھر ( پبلک نیوز) بورڈ آف سیکنڈر اینڈ ہائیر ایجوکیشن کے زیر انتظام نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات آج سے شروع ہو گئے۔ امتحانی مراکز میں آج دسویں کا فزکس کا پرچہ ہوا۔ سیکرٹری بورڈ رفیق پلھ کے مطابق امتحانات 17 جولائی تک جاری رہیں گے۔ نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کے لیے سکھر، گھوٹکی اور خیرپور میں 186 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ 186 امتحانی مراکز میں 99 مشترکہ ،37 گرلز اور 50 بوائز کے لیے ہے۔ رفیق پلھ کا کہنا ہے کہ نویں اور دسویں جماعت کے 88ہزار038 میل و فی میل امیدوار امتحان دیں گے۔ 46187 امیدوار نویں اور 41851 دسویں جماعت کا امتحان دیں گے۔ امتحانات کے دنوں میں وزرات داخلہ سندھ سے دفعہ 144 نافذ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ بورڈ سیکرٹری کے مطابق امتحانات کے دوران نقل کو روکنے کےلیے بورڈ افسران ، ماہرین تعلیم پر مشتمل24 سے زائد چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ضلع میں 23240،گھوٹکی میں 22209 اور خیرپور ضلع میں 40431 امیدوار امتحان دیں گے۔ ضلع میں 54،خیرپورمیں92اور40 امتحانی مرکز قائم کیے گئے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔