میٹرک امتحانات کے پرچے تاخیر سے پہنچنے پر متعدد افسران معطل

میٹرک امتحانات کے پرچے تاخیر سے پہنچنے پر متعدد افسران معطل
کراچی (ویب ڈیسک) صوبائی مشیر جامعات و تعلیمی بورڈز نثار کھوڑو نے میٹرک کے امتحانات میں پہلے روز متعدد امتحانی مراکز پر پرچے تاخیر سے پہنچنے کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔ چیئرمین میٹرک بورڈ پر برہمی کا اظہار کیا اور معاملہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ انھوں نے کہا کہ میٹرک امتحانات کے پہلے روز ہی متعدد امتحانی مراکز پر پرچہ تاخیر سے کیوں پہنچا؟ انتظامی غفلت کے ذمیدار چیئرمین میٹرک بورڈ ہیں۔ امتحانی مراکز پر بروقت پرچہ پہنچانے کے انتظامات چیئرمین میٹرک بورڈ اور کنٹرولر کو کرنے چاہیے تھے۔ ان کاکہنا تھا کہ امتحانی مراکز پر بروقت پرچے کی ترسیل نہ کرواکر چیئرمین اور کنٹرولر میٹرک بورڈ نے انتظامی غفلت کا مظاھرہ کیوں کیا وضاحت پیش کی جائے ۔ امتحانی مراکز پر پرچہ تاخیر سے پہنچنے کے معاملے کی فوری تحقیقات کرائی جارہی ہے۔ امتحانی مراکز پر پرچہ تاخیر سے پہنچنے کے عمل کو کسی صورت برداشت نہیں کروں گا ۔ صوبائی مشیر کی برہمی کے فوری بعد بورڈ حکام نے امتحانی مراکز پر مقرر متعدد سی سی اوز( کمانڈ اینڈ کنٹرول افسران) کو معطل کردیا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔