آملہ کے جوس کے فوائد

آملہ کے جوس کے فوائد
ویب ڈیسک:آملہ ایک مقبول پھل ہے،اس کا استعمال مربّہ، اور اچار میں کیا جاتا ہے مگر آج ہم آپ کو بتایں گے کہ آملہ کے جوس سے بھی آپ حیرت انگیز فوائد حاصل کر سکتے ہیں اور آپ اس کی مدد سے متعد بیماریوں سے بھی دور رہیں گے۔ آملہ صحت کے لیے بہت مفید ہے۔ اس میں وٹامن سی کی اچھی مقدار پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے آپ کو کوئی بیماری نہیں ہو سکتی۔ اسی لیے ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر اس کے جوس کو خوراک میں شامل کیا جائے تو آپ کو حیرت انگیز فوائد حاصل ہوں گے۔ تو آئیے جانتے ہیں کہ اس کے جوس سے آپ کو کیا کیا فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔ وزن کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے اس کے علاوہ آپ فٹ اور سلم رہنے کے لیے صبح خالی پیٹ آملہ کا رس استعمال کریں اس سے آپ کے وزن میں تیزی سے کمی آئے گی۔ قوت مدافعت مضبوط ہو گی اس سے آپ کی قوت مدافعت مضبوط ہوگی اور جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ مضبوط قوت مدافعت جسم کو کئی بیماریوں کے خطرے سے بچانے میں مدد دیتی ہے اور اگر بات کی جائے کرونا کی تو اس بیماری سے بچنے کے لئے قوت مدافعت کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہے۔ معدے اور جگر کے لئے آملے کا جوس دل اور جگر دونوں کے لئے انتہائی مفید ہے .

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔