ضمنی انتخاب سے قبل بجلی پیکج کے اعلان کے خلاف پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا، فواد چودھری کہتے ہیں مفت 100یونٹ بجلی کا اعلان ضمنی انتخاب پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے، حمزہ شہباز نے عدالت کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ دھاندلی کا ارادہ نہیں رکھتے، حمزہ شہباز نے عدالتی احکامات پیروں تلے روند دیئے، ضمنی انتخابات سے قبل پیکج کی تفصیلات روزناموں نے بھی شائع کی۔
خط میں کہا گیا کہ عارضی وزیراعلیٰ کا اقدام حاصل اختیار سے تجاوز ہے، الیکشن کمیشن کی بھی معاملے پر کوئی جنبش نظر نہیں آئی۔
فواد چودھری کہتے ہیں پاکستان کی تباہ ہوتی معاشی کیفیت میں ایسے پیکئجز کی کوئی گنجائش نہیں، حمزہ کے احکامات پر پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھی جاری ہے، ایک مقدمے میں ضمانت ہوتی ہے تو دوسرے میں ملوث کر دیا جاتا ہے۔تحریک انصاف نے رجسٹرار سپریم کورٹ سے درخواست کی یہ تفصیلات معزز چیف جسٹس کی خدمت میں پیش کی جائیں.