لاہور میں شدید بارش سے مختلف حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 7 ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں شدید بارش سے مختلف حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 7 ہو گئی۔نگر ان وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے شدید بارش کے باعث مصری شاہ میں چھت گرنے اور مختلف حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب حکومت کی تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کیساتھ ہیں۔ دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کیساتھ ہیں۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔