راولپنڈی :آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیر ستان کے علاقے میران شاہ میں خودکش دھماکے میں 3 فوجی جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیر کے علاقے میران شاہ میں خودکش دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ شہیدوں میں نائب صوبیدار ساحب خان اور نائیک ابراہیم شامل ہیں ،اس کے علاوہ سپاہی جہانگیر خان بھی شہید ہونے والوں میں شامل ہیں جبکہ دھماکے سے 3 شہری بھی زخمی ہوگئے ہیں ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق خود کش بمبار سکیورٹی فورس کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنانا چاہتا تھا، ڈیوٹی پر موجود جوانوں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے بڑے سانحہ بچا لیا۔