خاکروب کی انوکھی الوداعی تقریب، ڈھول کی تھاپ پر رقص،مٹھائی تقسیم

خاکروب کی انوکھی الوداعی تقریب، ڈھول کی تھاپ پر رقص،مٹھائی تقسیم
کیپشن: Khakrob's unique farewell ceremony, dance to the beat of drums, distribution of sweets

ویب ڈیسک: پڈعیدن ریلوے اسٹیشن پر خاکروب کی ریٹائرمنٹ کے بعد الوداعی تقریب انوکھے انداز سے منائی گئی۔ جس نے نہ صرف تقریب کو یادگار بنایا بلکہ ریٹائرمنٹ لینے والے خاکروب کیلئے بھی اچھی یادیں بنائیں۔

تفصیلات کے مطابق پڈعیدن ریلوے اسٹیشن پر خاکروب کی نوکری کرنے والے کالا مسیح نے گزشتہ روز ریٹائرمنٹ حاصل کی۔ جس کے بعد اس کی الوداعی تقریب ریلوے اسٹیشن پر ہی منعقد کی گئی۔ 

ہیڈکانسٹیبل عبدالنبی ڈومکی کی جانب سے منعقد کردہ تقریب میں نہ صرف ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا گیا بلکہ مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئی۔ کالا مسیح کو سندھی ٹوپی،اجرک اور پھولوں کا ہار پہنایا گیا۔ اس ساده لیکن منفرد تقریب نے خاکروب کو خوشی سے نہال کردیا۔

تاہم اسٹیشن ماسٹر سمیت کسی بھی ریلوے اور پولیس کے اعلیٰ حکام نے اس تقریب میں شرکت نہ کی۔

Watch Live Public News