سپیس ایکس راکٹ خلا بازوں کیلئے ٹماٹر ٗ پیاز ٗ لیموں لیکر روانہ

سپیس ایکس راکٹ خلا بازوں کیلئے ٹماٹر ٗ پیاز ٗ لیموں لیکر روانہ
کیلی فورنیا ( ویب ڈیسک ) خلا میں انٹرنیشنل سپیس سٹیشن کے سات خلا بازوں کیلئے ٹماٹر ٗ پیاز ٗلیموں اور ٹوتھ پیسٹ و دیگر سامان پہنچانے کیلئے سپلائی مشن کے تحت ایک راکٹ راستے میں ہے ٗ راکٹ پر 3 ہزار 3سو کلو وزنی سامان بھیجا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی کمپنی سپیس ایکس کی طرف سے انٹرنیشنل سپیس سٹیشن کیلئے جمعرات کے روز ایک سپلائی مشن کا آغاز کیا گیا ٗ جس کے تحت ایک راکٹ روانہ کیا گیا جس پر 3 ہزار 3 سو ٹن وزنی سامان ہے جس میں خلا بازوں کیلئے تازہ لیموں ٗ پیاز ٗ ٹماٹر ٗ چیری ٗ ٹوتھ پیسٹ سمیت دیگر سامان شامل ہے۔اس سامان میں بہت سی ایسی چیزیں شامل ہیں جن کی ان خلا بازوں کو ضرورت ہے جبکہ ایسا سامان بھی ہے جس کو تجربات کیلئے استعمال کیا جائے گا ٗ اس راکٹ میں دانتوں کے مریضوں کا لعاب اور زبان کے بیکٹیریا کا سیمپل بھی شامل ہے جس پر خلا میں مائوتھ واش اور ٹوتھ پیسٹ سے تجربہ کیا جائے گا ٗ اور آنیوالے مقصد میں اس طریقے سے سپیس سٹیشن میں خلا بازوں کے دا نت اور مسوڑوں کو صحت مند رکھنے کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔یہ ناسا کیلئے سپیس ایکس کی 22 ویں پرواز ہے ٗ گزشتہ ماہ اسی کمپنی نے چھ ماہ کے تجربات کے بعد چار خلا بازوں کو انٹرنیشنل سپیس سٹیشن میں پہنچایا تھا ٗ یہ تقریبا ایک دہائی کے بعد ہوا ہے جب ایک نجی ادارہ سپیس ایکس ٗ ناسا کیلئے خدمات سرانجام دینے میں مصروف ہے۔ سپیس ایکس کے مالک ایلون مسک ہیں۔

Watch Live Public News