رائیونڈ روڈ پر تبلیغی جماعت کی بس پر فائرنگ

رائیونڈ روڈ پر تبلیغی جماعت کی بس پر فائرنگ

لاہور ( پبلک نیوز) رائیونڈ روڈ پر نا معلوم کار سواروں نے تبلیغی جماعت کی بس پر فائرنگ کردی جس سے ایک مسافر زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب روئیونڈ روڈ پر بس نے کار کو اوور ٹیک کیا جس پر ملزمان کو غصہ آگیا اور چلتی ہوئی گاڑی پر فائرنگ کردی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ نا معلوم کار سواروں نے بس پر تین فائر کئے اور گولی لگنے سے لگنے سے ایک شخص شدی زخمی ہو گیا ہے اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے زخمی ہونے والے شخص کی حالت ٹھیک بتائی جارہی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشن ساجد کیانی نے واقعے کا نوٹس لے لیا اور فوری طور پر ملزمان کی گرفتای کا حکم بھی دیدیا اور بس کے مالک نے واقعے کا مقدمہ بھی درج کروا دیا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔