”ماحول کو بچانے کا مطلب آج بنی نوع انسان اور حیات کو بچانا ہے“

”ماحول کو بچانے کا مطلب آج بنی نوع انسان اور حیات کو بچانا ہے“

لاہور ( پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائدحزب اختلاف شہبازشریف کا ماحولیات کے عالمی دن پر پیغام۔ انہوں نے کہا ہے کہ ماحول کو بچانے کا مطلب آج بنی نوع انسان اور حیات کو بچانا ہے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آج پوری انسانیت کو ماحول کی بہتری اور ایکو سسٹم کی بحالی کے لئے کام کرنا ہوگا۔ شجر کاری، زمین کی بہتری اور ایکوسسٹم کی بحالی سے ہی انسان کی زندگی میں معیاری بہتری آسکتی ہے۔ درختوں کی کٹائی، جنگلات کی کمی اور ماحولیاتی تبدیلیاں دنیا میں بھوک ، امراض پیدا اور معیار زندگی متاثر کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی ادارے اور مقامی حکومتیں ماحولیاتی بہتری اور شجرکاری میں موثر کردار ادا کرسکتی ہیں۔ بلدیاتی ادارے اپنے مقامی علاقوں میں کامیاب شجرکاری اور اس کی دیکھ بھال کرسکتے ہیں۔ پہاڑوں دریاوں، سمندروں، جنگلات اور ان میں رہنے والی حیات کی حفاظت کرنا ہوگی۔

قائدحزب اختلاف کا کہنا تھا کہ ماحول بچانے کے لئے موثر عالمی اشتراک اور اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ بین الاقوامی، علاقائی اور مقامی سطح پر مشترکہ کوششوں کو مربوط انداز میں استوار کرنا ہوگا۔ سکول، کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر شجرکاری کی تربیت، جذبہ اور شوق دلانے کے اقدامات تحریک بن سکتی ہے۔ اسلام نے ماحول اور شجرکاری کو صدقہ جاریہ قرار دے کر اسے عبادت اور بخشش کاذریعہ بنادیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو خاص طورپر زیادہ سے زیادہ درخت لگانے اور ماحول کی بہتری میں کردار ادا کرنا چاہئے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔