پی ایس ایل وارم اپ میچ، پشاور زلمی نے ملتان سلطان کو 7وکٹوں سے ہرا دیا

پی ایس ایل وارم اپ میچ، پشاور زلمی نے ملتان سلطان کو 7وکٹوں سے ہرا دیا

ابوظہبی ( پبلک نیوز) پی ایس ایل وارم اپ میچ، پشاور زلمی نے ملتان سلطان کو سات وکٹوں سے ہرا دیا۔ ملتان سلطان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں پر 198رنز بنائے۔

تفصیلات کے مطابق صہیب مقصود نے 88اور شان مسعود نے 37 رنز بنائے۔ عمید آصف نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ پشاور زلمی نے ہدف تین وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ شعیب ملک 59، حیدر علی 46اور ڈیوڈ ملر 45رنز بناکر نمایاں رہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیاہے ، تاہم حال ہی میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر تابش خان اس سکواڈ کا حصہ نہیں، انہیں زمبابوے کے خلاف محض ایک ہی ٹیسٹ کھلانے کے بعد ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا.

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔