بلاول بھٹو نے کہا کہ پہلی بار ہم پر اعتماد کرنے کے لیے حیدرآباد اور کراچی کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ مجھے پورا یقین ہے کہ مسٹر شورو اور مسٹر وہاب ہمارے دو عظیم شہروں کے پاکستان پیپلزپارٹی کے میئر ہوں گے۔Congratulations to all PPP nominees for Chairman, dep chairman, mayor, dep mayor and towns. The people have expressed faith in the ppp. Now let’s go win the next round and get going with with what we do best, serving the people. A special thank you to Hyderabad & Karachi for… https://t.co/guI90tuDYB
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) June 5, 2023
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ میئر کراچی کیلئے مرتضی وہاب میئر کے امیدوار ہونگے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر جاری بیان پی پی چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے میئر کراچی کیلئے مرتضی وہاب کے نام کا اعلان کیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین، میئر، ڈپٹی میئر اور ٹاؤنز کے لیے پی پی پی کے تمام نامزد امیدواروں کو مبارکباد دیتا ہوں، عوام نے پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ اب آئیے اگلا راؤنڈ جیتتے ہیں اور عوام کی خدمت کرتے ہوئے اپنی بہترین کارکردگی کے ساتھ آگے بڑھتے ہیں۔