جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ سے فوجی جوان شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جنوبی وزیر ستان لدھا میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فارئرنگ ہوئی ہے، فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمد صابر شہید ہوگئے ہیں ۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہےکہ محمد صابر نے بہادی سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، علاقے میں مزید ممکنہ دہشتگردوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں ، ہمارے بہادوروں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔