ٹولنٹن مارکیٹ میں مردہ مرغیاں بیچنے والی دکانوں کو مستقل طورپرسیل کرنےکاحکم

ٹولنٹن مارکیٹ میں مردہ مرغیاں بیچنے والی دکانوں کو مستقل طورپرسیل کرنےکاحکم
کیپشن: ٹولنٹن مارکیٹ میں مردہ مرغیاں بیچنے والی دکانوں کو مستقل طورپرسیل کرنےکاحکم

ویب ڈیسک:(سلیمان اعوان) ٹولنٹن مارکیٹ میں مردہ مرغیاں بیچنے والی دکانوں کو مستقل طور پر سیل کرنے کا حکم دیدیا گیا جبکہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کیس کا تحریری حکم جاری کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ فوڈ اتھارٹی رپورٹ کے مطابق ٹولنٹن مارکیٹ میں بہت زیادہ تعداد میں مردہ مرغیاں تلف کیں، ٹولنٹن مارکیٹ کا کچرا کہاں تلف ہوتا ہےتفتیش کرکے رپورٹ دی جائے۔

حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹولنٹن مارکیٹ میں صفائی ستھرائی سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے،پی ایچ اے سرکاری پارکس کی لوکل کمیٹیز کے ساتھ ملکر دیکھ بھال سے متعلق رپورٹ پیش کرے۔

عدالت نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔

بعد ازاں عدالت نے سماعت 7 جون تک ملتوی کردی۔

Watch Live Public News

سینئر کورٹ رپورٹر