متنازعہ پوسٹ :عمر ایوب نےایف آئی اےسےحمودالرحمٰن کمیشن رپورٹ کی نقل مانگ لی

متنازعہ پوسٹ :عمر ایوب نےایف آئی اےسےحمودالرحمٰن کمیشن رپورٹ کی نقل مانگ لی
کیپشن: متنازعہ پوسٹ :عمر ایوب نےایف آئی اےسےحمودالرحمٰن کمیشن رپورٹ کی نقل مانگ لی

ویب ڈیسک:بانی چیئرمین تحریک انصاف کے ایکس اکاؤنٹ پر حمود الرحمٰن کمیشن رپورٹ کے مندرجات پر مبنی ویڈیو کے پوسٹ کئے جانے پر ایف آئی اے کے نوٹس کا معاملہ،مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اور قائدِ حزبِ اختلاف عمر ایوب خان نے ایف آئی اے سے حمودالرحمٰن کمیشن رپورٹ کی نقل مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق  ایف آئی اے کے نوٹس کے معاملے کو پارلیمان میں اٹھانے اور عدالت کے روبرو چیلنج کرنے کا بھی اعلان کردیا۔جبکہ عمر ایوب خان نے ایف آئی اے کو نوٹس کا جواب تحریری طور پر بھجوا دیا۔

جواب ممتاز ماہرِ قانون ڈاکٹر بابر اعوان کی وساطت سے بھجوایا گیا ہے۔

عمر ایوب کے وکلاء نے ایف آئی اے کو جواب  دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے نے ہمارے مؤکل عمر ایوب خان کو ایک ہتک آمیز نوٹس بھجوایا جس میں مبہم، مشکوک اور غیرقانونی سوالات پوچھے گئے، نوٹس سقوطِ ڈھاکہ سے جڑے واقعات سے متعلق ہے جس پر حکومتِ پاکستان نے کمشن قائم کیا۔

عمر ایوب کےوکلاءنےایف آئی اےکو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس کمیشن نے 1972 میں عبوری جبکہ 1974 میں مکمل رپورٹ ریاست کو جمع کروائی جسے نہ تو مسترد کیا گیا نہ ہی اس کے مندرجات کی تردید کی گئی،کمیشن نے اپنی حتمی رپورٹ میں جنرل یحییٰ خان اور ہتھیار ڈالنے والے جنرل امیر عبداللہ خان نیازی کے بیانات بھی قلمبند کئے اور انہیں رپورٹ کا حصہ بنایا۔

عمر ایوب کے وکلاء نے کہا کہ حمود الرحمٰن کمیشن رپورٹ کابینہ ڈویژن میں موجود ہے،ایف آئی اے نہ تو تاریخ دانوں پر مشتمل ایک محکمہ ہے نہ ہی سپریم کورٹ اور 2 ہائیکورٹس سے بالا کوئی ادارہ ہے،ایف آئی اے کے اس نوٹس کا واحد مقصد ملک کے مقبول ترین سیاسی قائد عمران خان اور ان کی جماعت کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب کو نشانہ انتقام بنانا ہے۔

عمر ایوب کے وکلاء نے جواب میں مزید کہا کہ ایف آئی اے جواب کی تیاری کیلئے حمود الرحمٰن کمیشن رپورٹ کی نقل فراہم کرے،عمر ایوب اپنے خلاف ایف آئی اے کی جانب سے اس نوٹس کے ذریعے کئے جانے والے پراپیگنڈے کا معاملہ پارلیمان میں اٹھانے اور اسے عدالت کے روبرو چیلینج کرنے کا حق بھی استعمال کریں گے۔

ایف آئی اے کچھ پوچھناچاہتا ہے تو پہلے حمودالرحمان کمیشن رپورٹ بھیجے، عمرایوب

پی ٹی آئی رہنما اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرایوب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ 
اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ سی ڈی اے اور محسن نقوی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی سیکرٹریٹ غیر قانونی طور پر سیل کیا گیا تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے آرڈر کے باوجود سی ڈی اے عدالتی آرڈر ماننے سے انکاری ہے جس کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر رہے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ میں ایف آئی اے سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ وہ ہم سے تحقیقات کس چیز کے اوپر کرنا چاہتے ہیں۔ نہ ہم نے کوئی ایسی چیز کی ہے جس پر ایف آئی اے ہمیں بلا کر پوچھ تاچھ کرے۔
ایف آئی اے کی کرپشن کی باتیں ساری دنیا میں مشہور ہیں۔ وہ کچھ پوچھنا چاہتے ہیں تو پھر حمود الرحمن کمیشن بھیجیں۔ میں اس کو پڑھوں اور اس کے اوپر پھر بات کریں گے۔ بہت واضح ہے کہ حمود الرحمان کمیشن رپورٹ کوئی بھوٹان کی حکومت یا کسی اور حکومت نے نہیں سیکشن کی تھی بلکہ حکومت پاکستان نے سیکشن کی تھی۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جوڈیشری کے لوگوں نے اس کو سیکشن کیا تھا وہ بنی تھی اس کی رپورٹ آئی تھی۔ اوجڑی کیمپ واقعہ، آرمی پبلک سکول بھی ہوا تھا۔ اس کی رپورٹ بھی بنی تھی۔ ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کو ہلاک کیا گیا تھا،غیرملکی نیٹو فورسز ہماری ڈیفنسز کو چیرتی ہوئی آئیں اور وہاں پہ آپریشن ہوا۔ اس کے بارے میں بھی رپورٹ ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے مطالبہ کیا کہ یہ ساری کی ساری کمیشن رپورٹس منظرعام پہ ضرور آنی چاہئیں۔ 
عمرایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سخت طبیعت کے شخص ہیں۔ روات میں جو جگہ حکومت نے مختص کی تھی وہ تک ہی نہیں بنتی۔ اسلام آباد سے 30 کلومیٹر دور جگہ ہے۔ مین سری نگر ہائی وے پر مولانا فضل الرحمن نے جلسہ کیا تھا اور وہ ہمیں ملنی چاہیے۔
انہوں نے عزم دہرایا کہ ہم کیسز کا مقابلہ کریں گے اور ان میں بری ہوں گئے۔ صنم جاوید، عالیہ حمزہ صاحبہ کو کل شام تک انہوں نے جیل میں ہی رکھا ہوا ہے ان کی روبکار تیار ہیں۔ ایس پی جیل خانہ جات واضح طور پہ کہہ رہے ہیں میرے اوپر پریشر ہے میں چھوڑ نہیں سکتا۔ او بھائی کس چیز کا پریشر ہے؟ کوئی اڑن طشری خلائی مخلوق آکر جیل کے اوپر بیٹھی ہے؟
عمرایوب نے سوال کیا کہ کیا ڈنڈے کے زور پر پریشرائز کیا گیا ہے۔ مریم نواز نے کیا ہے؟ یا آئی جی جیل خانہ جات نے کیا ہے۔ کون پریشرائز کر رہا ہے؟ بات کریں۔ ایسے منہ میں گونگلو ڈال کے بیٹھ کے کہ جی میرے اوپر پریشر ہے۔ یہ کوئی بنانا ری پبلک انہوں نے بنا دیا ہے اس رجیم کو ہم لوگ نہیں مانتے۔ ہائبرڈ وائبریٹ نظام جو ہے یہ پاکستان کی بنیادوں کو دیمک کی طرح خراب کیا ہوا ہے۔

Watch Live Public News