نوکری چھوڑنے پر پارلر مالکن کا خاتون پر تشدد، سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر

نوکری چھوڑنے پر پارلر مالکن کا خاتون پر تشدد، سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر
کیپشن: Parlor Mistress tortures woman for quitting her job, CCTV footage on the scene

ویب ڈیسک: فیصل آباد کے تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے میں نوکری چھوڑنے پر پارلر مالکن کے خاتون پر تشدد کا واقعہ رونما ہوا ہے۔ جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق تھانہ بٹالہ کالونی میں دو نامزد خاتون اور ایک نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ 

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ثوبیہ اور آمنہ نامی خاتون نے نوکری چھوڑنے پر پارلر میں گھس کر شبانہ نامی خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ 

واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی ہے۔ جس میں دو خواتین کو پارلر میں گھس کر خاتون پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

Watch Live Public News