مریم نواز چین کا سرکاری دورہ کرنے والی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہوں گی

مریم نواز چین کا سرکاری دورہ کرنے والی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہوں گی
کیپشن: مریم نواز چین کا سرکاری دورہ کرنے والی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہوں گی

ویب ڈیسک: وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کو چین کے سرکاری دورے کی خصوصی دعوت موصول ہوئی ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف چین کی حکمران جماعت کی دعوت پر چین کا دورہ کرنے والی پہلی خاتون وزیراعلی ہونگی۔

چین کی حکمران کمیونسٹ پارٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف سینٹرل کمیٹی کی طرف سے وزیراعلیٰ پنجاب کو باضابطہ دعوت نامہ موصول ہوگیا ہے۔ جس کے بعد وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف اگلے ماہ چین کا 8 دن کا خصوصی دورہ کریں گی۔ 

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف بیجنگ، شنگھائی اور گوانگ ڈونگ کے دورے کرینگی۔ وزیراعلی پنجاب کو چین کی طرف سے 8 سے 15 دسمبر تک دورے کی دعوت دی گئی ہے۔ سی پی سی کی خصوصی دعوت پر وزیراعلی پنجاب کے ہمراہ اعلی سطح وفد بھی چین جائے گا۔ 

دعوت نامے میں چین کی حکمران جماعت اور پاکستان مسلم لیگ (ن) میں باہمی تعاون بڑھانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔  دعوت نامے میں  گہرے باہمی مراسم  اوردوستی کے فروغ کی خواہش کا بھی اظہار موجود ہے۔ دعوت نامے میں پاکستان اور چین کے درمیان تعاون اور تعلقات کو مزید وسیع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔ 

دورے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ،میڈیکل ،انڈسٹری، سموگ اور موسمیاتی تبدیلی کے امور پر باہمی اشتراک کار کا جائزہ لیا جائے گا۔ پنجاب اور چین کے نجی  سیکٹرز کے درمیان کاروبار ی اور تجارتی روابط پر بھی غور کیا جائے گا۔ 

وزیراعلی مریم نواز شریف کو دورے کے دوران چین کی ترقی کے ماڈل، گورننس کے نظام اور دوطرفہ تعاون  کے فروغ  سے بھی آگاہ کیاجائے گا۔ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف دورے کے دوران چین کے نمایاں قائدین اور اہم حکومتی زعما سے بھی ملاقات کریں گی۔ وزیراعلی مریم نوازشریف کے دورے میں پنجاب میں ترقی کے اعلٰی معیار، دوطرفہ تعاون کے نئے دور کے آغاز پر تبادلہ خیال کا امکان ہے۔ 

وزیراعلی پنجاب اعلی سطح وفد کے ہمراہ چین کا دورہ کریں گی۔

Watch Live Public News