” وزیر اعظم کو اعتماد کا ووٹ نہ ملا تو کابینہ فارغ ہو جائے گی“

” وزیر اعظم کو اعتماد کا ووٹ نہ ملا تو کابینہ فارغ ہو جائے گی“

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر وزیراعظم اعتماد کا ووٹ نہ لے سکے تو وفاقی کابینہ فارغ ہو جائے گی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر اعتماد کا ووٹ نہ مل سکا تو کابینہ فارغ ہو جائے گی تاہم عمران خان اگلے وزیراعظم کے منتخب ہونے تک عہدے پر براجمان رہیں گے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ملکی ادارے سینیٹ الیکشن میں نیوٹرل رہے، سینیٹ الیکشن میں ساری کاوشیں آصف زرداری کی تھیں ان کے لوگوں نے اراکین کو خریدا، زرداری کا یہ بیان ٹھیک ہے کہ ان کے اندازے سے کم لوگ بکے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر سینیٹ الیکشن ہم ہی جیتے ہیں تاہم اپوزیشن نے صرف ایک سیٹ پر فوکس کیا، ہم اتنا اچھا نہیں کھیل سکے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔