اسلام آباد: 2 سرکاری سکولز میں 10 کورونا کیسز

اسلام آباد: 2 سرکاری سکولز میں 10 کورونا کیسز

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی دار الحکومت کے 2 سرکاری سکولز میں 10 کورونا کیسز سامنے آ گئے۔ آئی ایم سی بی، آئی ٹین 1 میں 3 اور ایف 7 تھری میں 7 کورونا کیسز سامنے آ گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ او نے تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کیلئے مراسلہ ڈی سی اسلام آباد کو بھیج دیا۔ کالج میں ڈس اینفیکشن سپرے کرانے کی ہدایت بھی کردی گئی۔

مراسلے میں تمام طالبات اور دیگر رابطوں کے کورونا ٹیسٹ کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔ مثبت کیسز سے متاثرہ افراد کو فوری قرنطینہ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔