ہمارے لوگوں نے ضمیر بیچا تو حفیظ شیخ کو شکست ہوئی:وزیراعظم

ہمارے لوگوں نے ضمیر بیچا تو حفیظ شیخ کو شکست ہوئی:وزیراعظم
اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے ارکان اسمبلی نے ضمیر بیچا عبدالحفیظ شیخ کو شکست ہوئی۔ میری کرپٹ مافیا سے جنگ جاری ہے۔ میرا منشور سیاست سے پیسے کو ختم کرنا ہے۔ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپ عوام کے نمائندے ہیں۔ جو میرے ساتھ ہیں وہ کل بھی میرے ساتھ ہوں گے۔ پیسہ دے کر ضمیر بیچنا بددیانتی ہے۔ ہمارے ارکان اسمبلی نے ضمیر بیچا عبدالحفیظ شیخ کو شکست ہوئی۔ انھوں نے مزید کہا کہ میرا یقین جمہوریت پر ہے۔ نیک مقصد کے تحت سیاست میں آیا۔ میرا منشور سیاست سے پیسے کو ختم کرنا ہے۔ میری کرپٹ مافیا سے جنگ جاری ہے۔ ہم نے اس مافیا کا مقابلہ کرنا ہے۔ قبل ازیں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا جس میں اتحادی ارکان اسمبلی بھی شریک ہوئے۔ حکومت نے قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے لیے حکمت عملی ترتیب دے دی۔ تمام ارکان اسمبلی کو ہر صورت قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی ہدایت کر دی گئی۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ایم۔کیو ایم ،ق لیگ ،جی ڈی اے اور دیگر اتحادی بھی شریک ہوئے۔ پارلیمانی پارٹی کی جانب سے وزیراعظم کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا گیا۔ ارکان اسمبلی نے یقین دہانی کرائی کہ کل تمام لوگ وزیراعظم کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔رکان اسمبلی نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران وزیراعظم کے حق میں نعرے لگائے۔ وزیراعظم عمران خان نے استفسار کیا کہ جس کو مجھ پر اعتماد نہیں وہ کھل کر اظہار کرے۔ ارکان قومی اسمبلی نے وزیر اعظم پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔