ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے خلاف فارم 45 اور 47 ویب سائٹ پر اپلوڈ نہ کرنے کے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے منگل کو مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کی درخواست پر سماعت کی۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے کی درخواست پر اعتراضات ختم کرتے ہوئے کل سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کی۔
ایم ڈبلیو ایم کے وکیل کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق الیکشن کے بعد 14 دن کے اندر ویب سائٹ پر فارم اپ لوڈ کرنے ہوتے ہیں۔
ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔