ویب ڈیسک: سونے کی قیمت غریب عوام کی پہنچ سے صرف دور نہیں بہت دور ہوگئی ہے۔ فی تولہ قیمت میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا گیا ہے۔ فی تولہ سونا کی قیمت میں 2700 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 23 ہزار 900 روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 2315 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 1 لاکھ 91 ہزار 958روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 29 ڈالر کے اضافے سے 2135 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔
چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 600 روپے پر مستحکم رہی ہے۔