کے پی کے میں مخصوص نشستیں تقسیم،سنی اتحاد کونسل کے لئے پریشان کن خبر

کے پی کے میں مخصوص نشستیں تقسیم،سنی اتحاد کونسل کے لئے پریشان کن خبر
کیپشن: KPK Assembly
سورس: web desk

ویب ڈیسک:الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں خواتین کی 20مخصوص نشستیں الاٹ کردیں،مسلم لیگ، جمعیت، عوامی نیشنل پارٹی، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کو نشستیں مل گئیں.

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماءاسلام کو 8، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو 5،5 نشتیں ملیں،عوامی نیشنل پارٹی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کو ایک ایک نشست دیدی گئی ،جمعیت کی نعیمہ کشور، ستارہ آفرین، ایمن جلیل، مدینہ گل آفریدی رکن اسمبلی بن گئیں۔

اسی طرح رابعہ شاہین، نیلوفر بیگم، ناہیدہ نور اور عارفہ بی بی بھی جمعیت کی رکن اسمبلی ہونگی،مسلم لیگ ن کی آمنہ سردار، فائزہ ملک، افشاں حسین، شازیہ جدون اورجمیلہ پراچہ اور پیپلز پارٹی کی شازیہ طہماس، نائمہ کنول، مہر سلطانہ، اشبر جدون اور فرزانہ شیرین جبکہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کی نادیہ شیر اور عوامی نیشنل پارٹی کی خدیجہ بی بی رکن اسمبلی بن گئیں ہیں۔

قبل ازیں اس خبر میں امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ صوبائی اسمبلی میں ن لیگ کے 6ایم پی ایز کو 7 خواتین کی نشستیں مل سکتیں،پی پی پی کو 4ایم پی ایز کے بدلے پانچ خواتین ، اے این پی کے ایک ممبر کو ایک نشست ملنے کا امکان تھا، پی ٹی آئی پی کو 2ایم پی ایز کے بدلے انہیں 3خواتین نشستیں ملنے کی توقع ہے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اقلیت کی 4نشستوں میں جے یو آئی کو 2نشستیں دی جائیں گی، خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو بھی اقلیت کی ایک ایک نشست ملنے کی توقع تھی، مخصوص نشستیں 30 ہے، خواتین اور اقلیت کی مخصوص نشستوں کے الیکشن کمیشن کے فیصلہ کے بعد سنی اتحاد کونسل  ان نشستوں سے محروم ہوچکا ہے۔