بھارت میں کورونا سے مزید 3 ہزار 780 ہلاکتیں

بھارت میں کورونا سے مزید 3 ہزار 780 ہلاکتیں

نئی دہلی(پبلک نیوز) بھارت میں کووڈ 19 سے یومیہ ہلاکتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، بھارتی حکام نے 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 780 نئ ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔

بھارت میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 3 لاکھ 82 ہزار 315 ہو گئی ہے۔ بھارت میں کووڈ 19 کے کیسز کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 66 لاکھ 5 ہزار 148 ہو گئی ہے۔ سرکاری طور پر 2 لاکھ 26 ہزار 188 بھارتیوں کی کووڈ کے باعث موت واقعہ ہو چکی ہے۔

یاد رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی وباء انتہائی صورتحال اختیار کر چکی ہے، ملک میں آکسیجن کی سپلائی بری طرح متاثر ہے، جبکہ مریض ایمبولینسوں اور کار پارکنگز میں دم توڑ رہے ہیں

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔