اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ پاکستان کے حکومتی وفود دو سے تین مراحل میں سعودی عرب پہنچیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان دو روز بعد سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ پاکستان کا پہلا حکومتی وفد اسلام آباد سے سعودی عرب روانہ ہو گیا ہے۔ پاکستانی وفد میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین امجد خان نیازی بھی شامل ہوں گے۔پاکستان کا پہلا سرکاری وفد آج رات سعودی عرب پہنچ جائے گا۔ وفد کی سعودی عرب میں بلین ٹری سونامی منصوبہ بارے کل اہم ملاقاتیں ہوں گی۔ سرکاری وفد وزیر اعظم کی سعودی عرب آمد سے قبل ضروری امور نمٹائے گا۔