دعا بھٹو بھی کورونا وائرس کا شکار

دعا بھٹو بھی کورونا وائرس کا شکار
کراچی (پبلک نیوز) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب ٹوئٹر پر دعا بھٹو نے اپنی کورونا وائرس کی رپورٹ شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ مجھے دو تین دن سے بخار اور سونگھنے کی حس محسوس نہیں ہو رہی تھی تو میں کرونا کا ٹیسٹ کروا لیا۔ دعا بھٹو نے بتایا کہ کورونا ٹیسٹ کی آج رپورٹ مثبت آئی ہے۔ آپ تمام لوگوں سے درخواست ہے کہ جلدی صحتیابی کے لیے دُعا کریں اور اللہ مجھے اس سے لڑنے کی ہمت دے (آمین) پی ٹی آئی کراچی کی خاتون رہنما نے خود کو گھر میں کورنٹائن کرلیا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔