اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ سالانہ امتحانات منسوخ کرتے ہوئے نویں اور گیارہویں جماعت کے طلبہ و طالبات کو پروموٹ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔اس سال بھی بغیر امتحانات کے نویں اور گیارہویں کے بچوں کو پرموٹ کرنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں جس حوالے سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے وضاحت جا کر دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امتحانات منسوخ یا ملتوی نہیں کیے گئے۔ نویں اور گیارہویں کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے۔انھوں نے کہا ہے کہ امتحانات نہ ہونے کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں میں صداقت نہیں ہے۔ متلقہ بورڈ کی جانب سے طے کردہ شیڈول کے مطابق امتحانات لیے جائیں گے۔