لاہور؛ مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز کے جلسوں میں ردوبدل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے عوامی رابطہ مہم کے تحت ملک بھر میںجلسوںکا اعلان کردیا ہے. پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا آٹھ مئی کو اوکاڑہ کا جلسہ 23 مئی کو ہو گا۔ مریم نواز کل اٹک میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گی۔مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز شانگلہ میں 7مئی جبکہ صوابی میں 11 مئی کو جلسے سے خطاب کریں گی۔ خیبر پختونخوا میں جلسوں کی میزبانی وزیراعظم کےمعاون خصوصی امیر مقام کریں گے۔ مریم نواز کی جانب سے 15مئی کو گجرات، 20 مئی کو سرگودھا اور 23مئی کو اوکاڑہ میں جلسہ کیا جائے گا۔ مریم نواز اور وزیر اعظم شہباز شریف یوم تکیبر پر 28مئی کو بہاولپور میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔