اسلام آباد:( پبلک نیوز) سابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کی گاڑی کو موٹروے پر حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق سابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل موٹروے پر ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئے ہیں ،ذرائع کے مطابق لاہور سے اسلام آباد جانے کے دوران موٹر وے پر ان کی گاڑی الٹ گئی۔موٹروے پولیس حکام حادثے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر شہباز گل کی گاڑی کو پیچھے آنے والی گاڑی نے ٹکر ماری۔ شہباز گل نے بیان میں کہا ہے کہ موٹروے پر میری گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں کچھ چوٹیں آئی ہیں۔