ویب ڈیسک: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہےکہ حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس کی تجویز ابھی سامنےنہیں آئی لیکن اس کی امید کی جا سکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹھٹہ میں گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، ایک قانونی اور دوسرا سیاسی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے وفود کے ساتھ ملاقاتیں ہوئی ہیں، بامقصد مذاکرات کا ماحول بنتا ہے تو ہم خوش آمدید کہیں گے۔
مولانا فضل الرحمان نےمزید کہا کہ حکومت کےخلاف گرینڈ الائنس کی تجویز ابھی سامنے نہیں آئی ہے لیکن اس کی امید کی جا سکتی ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی بتایا کہ 9 مئی کو پشاور میں جے یو آئی کا ملین مارچ ہوگا۔