روزانہ کیوی پھل کھانے کے حیران کن طبی فوائد

روزانہ کیوی پھل کھانے کے حیران کن طبی فوائد
لاہور: (ویب ڈیسک) کیوی پھل ناصرف جسم کو بہت سے فوائد فراہم کرتا ہے، بلکہ اسے مدافعتی نظام فعال کرنے اور کئی بیماریوں کے حملوں کو روکنے کا کام کرتا ہے۔ یہ بات ذہن میں رہے کہ سبزیوں اور پھلوں میں جسم کے لیے فوائد کا خزانہ چھپا ہوتا ہے۔ ہم ان میں سے چند ایک کو تو جانتے ہوں گے، لیکن یقیناً ہم ان تمام غذائی اجزا کے فوائد سے واقف نہیں ہیں۔ اگر ہم انہیں روزانہ کی بنیاد پر کھائیں تو شاید ہمیں کبھی ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت ہی نہ پڑے۔ ایک طبی جریدے میں چھپی رپورٹ کے مطابق کیوی پھل میں صحت کا ایک قیمتی خزانہ موجود ہے۔ یہ جسم کو بہت سے صحت کے فوائد فراہم کرتا ہے اور اسے فعال کرنے اور کئی بیماریوں کے حملوں کو کم کرنے بطور دفاع کام کرتا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کیوی پھل سوڈیم اور پوٹاشیم جیسے معدنیات سے بھرپور ہے۔ اسے جب مناسب مقدار میں کھایا جائے تو یہ جسم میں پانی کو متوازن رکھنے، دل کی دھڑکن کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ بلڈ پریشر کی مثالی شرح کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ کیوی میں فائبر کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، اس لیے روزانیہ یہ پھل کھانے سے معدے کو کئی مسائل، جیسے قبض، اسہال، یا اپھارہ سے بچایا جا سکتا ہے۔ کیوی دو اہم اینٹی آکسیڈنٹس لیوٹین اور زیکسینتھین سے بھرپور ہے جو آنکھوں کی صحت کے لیے بہت اہم ہیں۔ کیوی میں وٹامن سی موجود ہوتا ہے، اس لیے روزانہ کی بنیاد پر کیوی کا استعمال اپنی خوراک میں خون کی کمی کے امکانات کو کم کرتا ہے، کیونکہ یہ جسم میں آئرن کو جذب کرنے کی صلاحیت بڑھاتا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔